پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

آئی ایم ایف 2.webp


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

مذاکرات کے دوران پیٹرولیم لیوی سے متعلق خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 7 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پیٹرولیم لیوی سے متعلق خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں موجودہ قرض پروگرام کی کارکردگی کا چوتھا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئی قسط کے حصول کے لیے پالیسی مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کرے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی پیٹرول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مذاکرات میں 30 جون تک کی ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن کی صورتحال بھی پیش کی جائے گی۔ جون 2026 تک پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں ہدف سے 99 ارب روپے زائد وصول کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جون 2026 تک پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے مقرر تھا جبکہ اس مدت کے دوران 1567 ارب روپے جمع ہوئے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ