پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 1.49 روپے سستا

پیٹرول کی قیمت 23.webp


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، پیٹرول 1.49 روپے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر بروز بدھ ایک روز کے لیے ہوگا۔

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پونے تین روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.49 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 387.54 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 402.24 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 29 at 10.47.13 PM

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر بروز بدھ ایک روز کے لیے ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ