انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک

news 1790754489 5199



news 1790754489 5199

(ویب ڈیسک)سری نگر کے علاقے کٹھوعہ میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھوعہ میں سیوا 2 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پرتعینات اہلکاروں میں جھگڑا ہوا تھا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے درمیان جھگڑا بڑھا تو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے4ساتھیوں کے قتل کے ملزم سی آئی ایس ایف اہلکارکو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراق سے 23 برس بعد امریکی فوج کا مکمل انخلا





Source link

متعلقہ پوسٹ