جنتر منتر پر موجود مظاہرین۔ (تصویر: ارینجمنٹ)
کئی تنظیموں نے ایس آئی آر کے عمل کے دوران سامنے آنے والی وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں کے الزامات کو لے کرسی ای سی گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو دہلی کے جنتر منتر اور ممبئی کے شیواجی پارک میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔ جنتر منتر پہنچنے والے مظاہرین کو روکا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی کے درمیان 11 میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں۔
نئی دہلی:دہلی کے جنتر منتر پر جمعہ (2 اکتوبر) کو کئی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے مدنظر راجدھانی میں مرکزی فورسز اور دیگر نیم فوجی دستوں کی کمپنیوں سمیت تقریباً 4,000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
مظاہرین الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں کیے گئے ایس آئی آرکے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایک افسر نے اخبار کو بتایا،’ضلع پولیس فورس، ریزرو فورس، ریپڈ ایکشن فورس اور دیگر نیم فوجی دستوں کو بلایاگیا ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے لیے سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)کی 20 کمپنیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔
احتجاج کے پیش نظر جنتر منتر کے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔
Statement: IFF condemns the internet shutdown in Connaught Place ahead of today’s protest. We are tracing the suspension order.
New Delhi, 2 October 2026
The Internet Freedom Foundation (IFF) condemns the suspension of mobile internet services in and around Connaught Place, New… pic.twitter.com/LuTgqnoHR3
— Internet Freedom Foundation (IFF) (@internetfreedom) October 2, 2026
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)نے جمعہ کو اطلاع دی کہ راجدھانی کے 11 میٹرو اسٹیشن اگلے حکم تک بند رہیں گے۔ ان میں جن پتھ، پٹیل چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، راجیو چوک، سیوا تیرتھ، منڈی ہاؤس، لوک کلیان مارگ، آئی این اے، چاؤڑی بازار، رام کرشن آشرم مارگ اور نئی دہلی میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔
Service Update
The entry and exit at the following metro stations will remain closed till further notice. However, interchange facility will remain available at Rajiv Chowk, Mandi House, INA, New Delhi and Central Secretariat stations:
1. Janpath
2. Patel Chowk
3. Central…— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) October 2, 2026
ایک الگ آرڈر میں بارہ کھمبا میٹرو اسٹیشن کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
اس سال یہ چوتھی بار ہے جب حکومت کے ڈر کی وجہ سے شہر کے لوگوں کو عوامی نقل و حمل اور سڑکوں کی سہولتوں سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے جولائی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کی قیادت میں راجدھانی میں ہوئے طلبہ کے احتجاج کے دوران دہلی کے 17 میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے کے معاملے میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔
دہلی پولیس نے اس سے قبل جمعرات (1 اکتوبر) کو کہا تھا کہ اس ہفتے جنتر منتر پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے لیے کسی بھی تنظیم کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔
دہلی پولیس نے ایک پوسٹ کے ذریعے نئی دہلی ضلع میں بی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ افراد کا ایک جگہ پر جمع ہونا غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔
Section 163 BNSS is in force in New Delhi District. Please read the notice, for better understanding.@PTI_News#DPUpdates pic.twitter.com/Zfgrh0biPT
— Delhi Police (@DelhiPolice) October 2, 2026
احتجاج صبح 11 بجے شروع ہونا ہے۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن(آئیسا)نے کہا ہے کہ وہ جنتر منتر پر احتجاج کرے گی۔ 28 ستمبر کوآئیساکے ایک وفد نے، جس کی قیادت صدر نہا بورا کر رہی تھیں، جمعہ کی صبح 11 بجے مجوزہ احتجاج کے بارے میں پارلیامنٹ مارگ تھانے کو اطلاع دی تھی۔
سوشل میڈیا پر کئی ایسے ویڈیو سامنے آ رہے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز مظاہرین کو احتجاجی مقام کی جانب جانے سے روکتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ بڑی تعداد میں مظاہرین پولیس کی جانب سے لگائی گئی بیریکیڈنگ کے اردگرد گھومتے نظر آ رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین کو حراست میں لیے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ پولیس نے راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیامنٹ منوج جھا کو حراست میں لے لیا ہے۔
VIDEO | Delhi: Police detain protesters during a demonstration demanding the resignation of Chief Election Commissioner Gyanesh Kumar at Jantar Mantar.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/d8jp61yd2p) pic.twitter.com/fyDF6qMfm5
— Press Trust of India (@PTI_News) October 2, 2026
پولیس نے کہا ہے کہ انڈین یوتھ کانگریس نے بھی جنتر منتر پر نئے احتجاج کے لیے اجازت طلب کی تھی، لیکن اجازت نہیں دی گئی۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دہلی پولیس کے سینئر افسران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پولیس کو جنتر منتر پر ’بڑی تعداد میں‘ مظاہرین کے پہنچنے کی توقع ہے۔
افسران نے ’اضافی فورس‘ کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔
دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ٹالسٹائی مارگ، جن پتھ روڈ اور پارلیامنٹ مارگ سے لے کر جنتر منتر تک کئی سطحوں پر بیریکیڈنگ کی ہے۔ پورے احتجاجی مقام کو دونوں جانب سے، ٹالسٹائی مارگ اور کیرالہ بھون کی سمت سے، بیریکیڈ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اشوک روڈ کے قریب بھی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔
دوسری جانب، سی جے پی نے ممبئی کے شیواجی پارک میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔

