موریتانیا کے تارکین وطن کارکن کی حراست میں ہلاکت، پیرس میں احتجاج

ha 270126 d


پیرس (خبررساں ایجنسیاں) موریتانیا کے تارکین وطن کارکن کی حراست میں ہونے والی ہلاکت پر پیرس میں ہفتے کو احتجاج کیا گیا۔
35 سالہ ایل ہاسن دیارا کی 14 جنوری کو جبری گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس تشدد کے مخالف گروپوں کی کال پر تقریباً ایک ہزار افراد نے فرانسیسی دارالحکومت میں احتجاج کیا۔
احتجاجیوں نے جبری حراست کے بعد ہلاک ہونے والے دیارا کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی نگرانی میں خاموشی کے ساتھ ہونے والے احتجاج میں دیارا کے خاندان والے بھی شریک ہوئے۔
مظاہرین نے "ایل ہاسن دیارا کے لیے انصاف” اور "انصاف نہیں تو امن نہیں” کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ حقوق انسانی تنظیموں نے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور پولیس تشدد کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ