آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے اور ترقیاتی انقلاب کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وزیراعظم

fbd0c2e0874059a254f37d6a8150d3c6 L


وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے اور ترقیاتی انقلاب کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر مشاورت کی گئی کہ انتخابات کے بعد منتخب اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا احترام کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کونسل کے ارکان کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے بہتر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ہم سب مل کر آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ پر پورا اتریں گے۔ جبکہ عوام کے مسائل مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔

شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کو تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سماجی اور معاشی ترقی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر مشاورت کی گئی کہ انتخابات کے بعد منتخب اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا احترام کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی عناصر کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش بھی کی گئی کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، تاہم صورتحال کے تناظر میں قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی اشاروں پر پاکستان اور کشمیر کاز کے خلاف متحرک عناصر کے خلاف کارروائی کرنا فرض تھا۔ بطور وزیراعظم پاکستان وہ آزاد کشمیر کی حکومت کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی دلیرانہ قیادت میں افواج پاکستان نے معرکے میں دشمن کو تاریخی سبق سکھایا، جسے دشمن کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی انقلاب کو عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ صدر آزاد کشمیر نجیب نقی، وزیراعظم افتخار گیلانی اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی تقریب میں شریک تھے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ