پی ایس ایکس میں محدود تیزی، 100 انڈیکس 120 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ تیزی 1.webp


پی ایس ایکس میں محدود تیزی، 100 انڈیکس 120 پوائنٹس بڑھ گیا

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف جائزے میں مثبت پیش رفت کی توقعات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر محدود تیزی رہی، 100 انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کے بعد 168,580 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 169,271 جبکہ کم ترین سطح 168,065 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 66 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب روپے رہی۔

حصص بازار میں 570 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 272 کے بھاؤ بڑھے جبکہ 184 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 168,460 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف جائزے میں مثبت پیش رفت کی توقعات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جبکہ عالمی تیل کی قیمتوں میں نرمی اور پرکشش قیمتوں پر خریداری بھی مارکیٹ کے لیے معاون ثابت ہوئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ