وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد رابطے کا امکان ہے اور مولانا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد رابطے کا امکان ہے اور مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا عندیا دے دیا ہے۔
قبل ازیں حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، حکومتی ٹیم میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر طارق فضل شامل تھے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے حکومت سے مذاکرات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کردیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے علامہ راجا ناصر عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے مذاکرات سمیت آل پارتیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی۔
Source link

