کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

police operation1790551633 2



کراچی:

شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز ون میں ایم تھری پیٹرول پمپ کے قریب بھی پولیس مقابلے کی اطلاع ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کیے جانے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ