برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو قید کی سزا

news 1792041645 6631



news 1792041645 6631

(24نیوز)برطانیہ کے علاقے  ویسٹ یارکشائر میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی۔

پولیس کی جانب سے ویسٹ یارکشائر میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں بریڈفورڈ میں قائم گینگ کے 11 مرد اور ایک خاتون کو 100 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئیں، پولیس کے مطابق منظم گروہ یارکشائر، ہمبرگ اور دیگر علاقوں میں کلاس اے منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا، تحقیقات میں 135 کلوگرام سے زائد منشیات کی فراہمی کا انکشاف ہوا، منشیات کی غیرقانونی تجارت سے حاصل رقم کی منی لانڈرنگ بھی کی جاتی رہی۔

پولیس کے مطابق تمام 12 ملزمان بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے، جنہیں مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ