پاکستان اور ملائیشین افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق اختتام پذیر

pakmaldri1792092509 0


پاکستان اور ملائیشین افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشق ’’ہریماؤ مارخور-IV‘‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق کا چوتھا ایڈیشن تھا۔

مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور بہترین عملی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے جنگی صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی اہمیت اجاگر ہوئی، جبکہ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ