قاتلانہ سازش پر جرمنی نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

germany summons iranian ambassador over1792416020 0


جرمنی نے اسرائیل کے حامی یہودی شخصیات کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے وابستہ دو افراد نے ملک میں یہودیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ بندی عین وقت پر پکڑی گئی اور ملک ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔ عدالت نے دونوں افراد کو سزا بھی سنائی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہیمبرگ کی عدالت کی جانب سے دونوں کو قاتلانہ حملوں پر سزا سنائے جانے کے بعد ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سے سفیر سے اس معاملے پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا کیوں کہ یہ دنوں افراد ایرانی انٹیلی جنس حکام کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔

جرمن وزارت خارجہ کے بقول ایرانی سفیر کو باور کرایا گیا کہ جرمنی کے آزاد معاشرے کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ جرمنی یہودیوں کی زندگیوں اور ان کے دفاع میں آواز اٹھانے والوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کرے گا چاہے ایسے واقعات دنیا میں کہیں بھی پیش آئیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کو عدالت نے ڈنمارک اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کو جرمنی میں یہودی برادری کی نمائندگی کرنے والی مرکزی تنظیم کے سربراہ اور جرمن اسرائیلی سوسائٹی کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔

ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کی جانب سے مبینہ ہدایات کے تحت اسرائیل کے حامی اہم شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

جرمن استغاثہ نے بتایا کہ ڈنمارک کے شہری علی ایس کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بیرونِ ملک کارروائیوں کے لیے قائم خصوصی شاخ، القدس فورس، کی جانب سے ہدایات ملتی تھیں۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ