فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

news 1792496940 8545



news 1792496940 8545

(24نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔

اہم دورے میں فیلڈ مارشل ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

اس کےعلاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضل





Source link

متعلقہ پوسٹ