لاہور: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

lahore inter board result 20261792764144 0



لاہور:

لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (11ویں) کے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر بدرالسلام نے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان، اسٹیٹ آفیسر شہزاد الحسن اور ترجمان طاہر جاوید کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (11ویں) پہلے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں مجموعی شرحِ کامیابی 60.03 فیصد رہی جبکہ نتائج میں گزشتہ کے مقابلے 7 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

امتحان میں شریک 1 لاکھ 65 ہزار 245 طلبہ میں سے 99 ہزار 191 پاس اور 66 ہزار 54 ناکام رہے، جس میں طالبات 68.23 فیصد کامیابی کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 47.32 فیصد رہی۔

گروپس کے لحاظ سے پری انجینئرنگ 79.23 فیصد کامیابی کے ساتھ سرِفہرست رہا، پری میڈیکل 74.16 فیصد، جنرل سائنس 61.05 فیصد، کامرس 52.66 فیصد اور ہیومینیٹیز کی شرح 50.17 فیصد رہی۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی طرف اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک اور انٹر کے 4 سالانہ پیپرز ڈیجیٹل طریقہ کار سے لیے جائیں گے، جس کا امتحانی مراکز میں تجربہ اور ڈیجیٹل مارکنگ کی موک ایکسرسائز کامیاب رہی ہے، پہلے مرحلے میں 500 طلباء جبکہ اگلے مرحلے میں 3 ہزار امیدواروں کا موک ٹیسٹ لیا جائے گا اور آن لائن مارکنگ کے لیے ممتحنین کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ