ایران کے خلاف ایک اور آپریشن؟ ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

news 1792813470 7510



news 1792813470 7510

(24 نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہےاور امریکہ آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو معاشی مشکلات، مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے، ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کا آبنائے ہرمز کھولنے اور امن کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پھر بھی انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اوربھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے، پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تمام جنگیں رکوانا اعزاز ہے جنگیں رکوانے کے لیے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ