ٹرمپ نے پھر دنیا کو  حیران کر دیا!

news 1792986902 3576



news 1792986902 3576

(24نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا آج ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا آج ایران پر حملے کا کوئی امکان ہے تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ ’آج کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا‘۔

  انہوں نے کہا کہ  ایران سے متعلق دو خفیہ رپورٹیں آئیں، دونوں رپورٹیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ایسا جواب دیں گے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا،ایرانی قیادت کا امریکہ کو دوٹوک پیغام

 اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں جو کل ہی ہو سکتا ہے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ تہران کے ساتھ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔

 ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ،ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ