جنوبی وزیرستان کی مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، چار افراد زخمی

2682331 quadcopter 1723184172



ڈیرہ اسماعیل خان:

جنوبی وزیرستان کی کراچ خیل مسجد میں نماز کے دوران مبینہ ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ پیر کی شام نماز کے دوران پیش آیا جس کے زخمیوں میں ولی مت خان ولد مشال خان، صدام حسین ولد لعل گل، سعید ولد میر عباس اور قاری حسین ولد میر عباس شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے باعث زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسلسل ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں، مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی آوازوں کے سبب لوگ گھروں میں محصور رہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ