غیر ملکی خاتون گینگ ریپ: پولیس کا ملزم کے شامل تفتیش نہ ہونے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

azarbaijangirl1790711273 0


غیر ملکی خاتون ڈیانا سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کے شاملِ تفتیش نہ ہونے کے کیس میں پولیس نے ملزم کے شامل تفتیش نہ ہونے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم احمد تنویر عدالتی حکم کے باوجود شاملِ تفتیش نہیں ہوا، کیس کی تفتیش کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع  نے کہا کہ  ملزم اپنے خلاف دستیاب شواہد پیش اور عدالتی حکم کے باوجود شاملِ تفتیش نہیں ہوا،  
کیس میں دیگر قانونی اقدامات کو بھی چیلنج کیا جائے گا، مقدمے میں ریاست کو بھی مدعی بنانے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کیخلاف دستیاب شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی استدعا کی جائے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ