لاہور:
نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دوسرا مفرور ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم وسیم نے ساتھی ذیشان سے مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم ذیشان نے خاتون کو کام دلوانے کے بہانے چنگی اسٹاپ پر بلایا، ملزم خاتون کو فیکٹری میں کام دلوانے کے بہانے مختلف جگہوں پر گھماتا رہا، ملزم خاتون کو ورغلا کر غلام بھٹی کالونی میں واقع اپنے ساتھی کے گھر لیے گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے ساتھی سے مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون کو ٹھوکر نیاز بیگ چھوڑ کر فرار ہو گئے، دوسرے ملزم ذیشان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

