راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور جدید جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے اس موقع پر کہا کہ مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور جدید تربیت پر توجہ ناگزیر ہے۔
جی او سی ایس ایس جی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے جوانوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

