اسلام آباد: ہائیکورٹ نے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی روک دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی عارضی طور پر روک دی ہے۔ یہ فیصلہ سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار مہتاب کی درخواست پر جسٹس انعام امین منہاس نے سنایا۔درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کھیلوں کے میدان عوامی مفاد کا حصہ…