امریکی فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ اس نے بحرین کی جانب بڑھنے والے دو ایرانی حملہ آور ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے جب کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے مملکت میں قبل از وقت خبردار کرنے والے ایک امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔
ایران نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران ایک ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
امریکی فوج نے ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔
سینٹ کام، جو خطے کی نگرانی کرنے والا امریکی کمانڈ سینٹر ہے، نے کہا کہ ایرانی حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا۔
CLAIM: Today, Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) said it attacked a “U.S. early-warning radar” in Bahrain. FACT: The IRGC launched two one-way attack drones toward Bahrain and both were shot down by U.S. forces. There were no injuries or damage.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) November 13, 2026
دوسری جانب بحرین کی وزارت اطلاعات نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعے کو کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران مائع پیٹرولیم گیس کا ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے دھماکہ ہوا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے کے مشرقی حصے سے گزرتے ہوئے جہاز نے بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کیا۔ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ فروری کے بعد سے، جب ایران جنگ شروع ہوئی تھی، متنازع پانیوں میں تجارتی جہازوں کے خلاف سب سے زیادہ واقعات اکتوبر میں پیش آئے۔

