جی سی سی نے خطے کی سلامتی کے لیے دفاعی اقدامات کیے

IMG 20250921 WA0719



دوحہ: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اجتماعی دفاع مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اقدامات میں انٹیلی جنس کے تبادلے کو بڑھانا، نئے میزائل وارننگ سسٹمز تیار کرنا، اور مشترکہ فوجی مشقیں شامل ہیں۔
یہ اعلان اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد سامنے آیا، جس میں دوحہ میں حماس کے وفد کو نشانہ بنایا گیا اور پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ جی سی سی کے چھ رکن ممالک — بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات — نے متحدہ فوجی کمانڈ کے تحت معلومات کے تبادلے اور علاقائی ابتدائی انتباہی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے اندر مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی جائیں گی، اور جی سی سی نے خطے کی سلامتی اور رکن ممالک کے استحکام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ