اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 70 ارکانِ کے پی اسمبلی کے خلاف مقدمات، اسلام آباد پولیس نے تفصیلات جاری کر دیں

IMG 20251217 WA2470

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے لے آئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 70 ارکانِ کے پی اسمبلی کے خلاف اسلام آباد میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں سے اکثریت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں مطلوب ہیں۔

اسی طرح سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 52 ایف آئی آرز درج ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام مقدمات کی قانونی کارروائی متعلقہ قوانین کے تحت جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ