بدلتا عالمی نظام: فیلڈ مارشل عاصم منیر مؤثر ترین اسٹریٹجک رہنماؤں میں شمار

IMG 20251223 WA20071


لندن / اسلام آباد: عالمی نظام میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک مؤثر اور دور اندیش اسٹریٹجک رہنما قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی جریدے کے مطابق پاکستان کی کثیر الجہتی خارجہ پالیسی اور سفارتی حکمت عملی کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کا کردار نمایاں رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ عالمی سیاست میں طاقت کے توازن میں تیز رفتار تبدیلیوں نے "مڈل پاورز” کے لیے ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ دور کا آغاز کر دیا ہے، جہاں محتاط سفارت کاری اور اسٹریٹجک قیادت کلیدی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
تجزیے کے مطابق پاکستان نے بدلتے ہوئے عالمی حالات میں علاقائی اور عالمی سطح پر توازن پر مبنی خارجہ پالیسی اپنائی، جس میں سیکیورٹی، معیشت اور سفارت کاری کو باہم مربوط رکھا گیا۔ اس تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو نہ صرف داخلی استحکام بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی ماحول میں، جہاں بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت بڑھ رہی ہے، وہاں مڈل پاور ممالک کے لیے موثر قیادت اور واضح حکمت عملی ناگزیر ہو چکی ہے، اور پاکستان اس سمت میں ایک متوازن مثال کے طور پر ابھر رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ