صدر ٹرمپ کا غزہ بورڈ آف پیس کے قیام کا باضابطہ اعلان، وزیراعظم پاکستان سمیت متعدد ممالک کے دستخط

IMG 20260122 WA1977


ڈیووس:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے غزہ بورڈ آف پیس کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں اس معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بورڈ کے تحت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا، جبکہ دیگر تنازعات کے خاتمے میں بھی کردار ادا کیا، جس سے دنیا مزید محفوظ ہوئی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غزہ بورڈ آف پیس عالمی تعاون کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ