لاہور () وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے امدادی سامان کی 28ویں کھیپ روانہ کر دی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ میں 100 ٹن خیمے شامل ہیں جو بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیے گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی 28 امدادی کھیپوں کا مجموعی وزن 2727 ٹن ہو گیا ہے۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب اور ایم پی اے میاں بلال یاسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران کے علاوہ حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
موقع پر بات کرتے ہوئے حکومتی ذرائع نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے


