ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ 1.webp


ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکہ نے ایران کی بحری، بری اور فضائی طاقت کو ختم کر دیا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور ان کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو ایران کے پاور پلانٹس پر ممکنہ حملے پانچ روز کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ سفارتی عمل کو موقع دیا جا سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کے قریب پہنچ چکا تھا، تاہم امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں ایران کے ساتھ “بہت اچھے اور نتیجہ خیز” مذاکرات ہوئے ہیں، اور اب بات چیت ہی طے کرے گی کہ آیا کوئی وسیع معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک تصفیہ چاہتا ہے اور اس کے پاس موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائے، جبکہ ان کے بقول دنیا جلد مزید محفوظ ہو جائے گی۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق بھی بڑے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کی بحری، بری اور فضائی طاقت کو ختم کر دیا ہے اور اب وہ امریکہ کو دھمکانے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ان کی پوری زندگی مذاکرات کرتے ہوئے گزری ہے اور وہ اس بحران کو بھی سفارتی طریقے سے حل کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ