کراچی — ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 430 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 1 ہزار 59 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی اور بین الاقوامی بازار میں سونے کا بھاؤ 110 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 455 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی سونے کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

