اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ملکی سلامتی، معاشی حالات اور توانائی بحران سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے سفارتی کردار پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔ صدر زرداری نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پوری دنیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور جاری معاشی چیلنجز بالخصوص توانائی بحران پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

