گلگت بلتستان، 2 مئی 2026 — الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی امیدوار ثمرین نگری کو عمر کی شرط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار دے دیا۔
ثمرین نگری نے حلقہ نمبر 4 نگر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا کہ امیدوار انتخاب لڑنے کے لیے مقررہ کم از کم عمر کی شرط پوری نہیں کرتیں، جس پر ان کی نامزدگی مسترد کر دی گئی۔

