نئی دہلی/ابوظہبی: بھارت نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں مبینہ ڈرون حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے، جبکہ واقعے میں تین بھارتی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فجیرہ میں ہونے والے حملے میں ایرانی ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس پر بھارت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری آبادیوں پر حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، جہاں حالیہ مہینوں میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

