تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرین میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فوج کے مطابق بحرین کے سخیر ایئر بیس پر ڈرون حملوں کے ذریعے امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں کویت میں بھی ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب روسی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے امریکی میزائل بیٹری کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاقہ دھوئیں کے گہرے بادلوں میں گھر گیا۔

