جنگی جرائم میں ملوث افراد کا لندن میں خیر مقدم نہیں: میئر صادق خان

sd 260626 d


لندن کے میئر صادق خان نے چینل ۴ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور دیگر افراد جن پر جنگی جرائم کا الزام ہے، ان کا لندن میں خیر مقدم نہیں ہے۔
خان نے کہا: ”جو لوگ نسل کشی کا ارتکاب کرتے ہیں، انہیں لندن میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا،” اور مزید کہا کہ ”نسل کشی کے ملزمان کو انصاف کا سامنا کرنا چاہیے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر نیتن یاہو کبھی برطانیہ کے دارالحکومت کا سفر کریں تو وہ برطانوی حکومت پر کارروائی کے لیے دباؤ ڈالیں گے، اور وزیراعظم پر زور دیں گے کہ قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
خان نے مزید کہا: ”میں واقعی یقین رکھتا ہوں کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے،” اور دلیل دی کہ نیتن یاہو اس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”انہیں سزا کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔”
واضح رہے کہ غزہ میں ۷ اکتوبر کے بعد سے نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی جانب سے جاری فوجی کارروائیوں میں شہری آبادی پر شدید بمباری کی گئی ہے، جس میں ۷۴ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بیشتر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کے شہری نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے صفائی اور کوڑا کرکٹ کے نظم میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث زخمیوں کا علاج مشکل ہو گیا ہے۔ سرحدی ناکہ بندی سے خطے میں شدید غذائی قلت کے حالات بھی پیدا ہوئے۔
عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ صادق خان کا حالیہ بیان اسی وارنٹ پر عمل درآمد کے ان کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ