ایرانی صدر نے دوٹوک اعلان کردیا

news 1787730192 2321



news 1787730192 2321

(24نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران امریکی اقتصادی جنگ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ 
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایران امریکی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے،درپیش مشکلات کے سامنے ہتھیار ڈالنے یا دباؤ قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایرانی صدرنے کہاہے کہ ایران موجودہ معاشی اور سیاسی دباؤ کا مقابلہ جاری رکھے گا، امریکی اقتصادی کارروائیوں کا مقصد ایرانی عوام میں اختلافات اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹرٹیجک تیل ذخائر کے قیام کی جانب اہم قدم، عالمی ادارے وُڈ میکنزی کو اسٹڈی کا ٹھیکا دیدیا گیا
ایرانی صدرنے مزیدکہاہے کہ موجوودہ مشکلات میں ایران کی عوام ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ