ورلڈ کپ 2027ء: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے 84 لاکھ درخواستیں

IMG 20261104 085954


آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کے پاک بھارت گروپ میچ کے ٹکٹس کے لیے شائقین نے ریکارڈ دلچسپی ظاہر کی ہے اور اب تک تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
منتظمین کے مطابق دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر 2027ء کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔
فائنل کے ٹکٹس کے لیے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔ فائنل 21 نومبر 2027ء کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹس کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ