پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تتاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔
شنگھائی تنظیم سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تتاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کیے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی، ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کےموقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں وزرائےخارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

