گرفتاری کا خوفشامی شہری 13 سال تک فریج کے پیچھے چھپا رہا

news 1790240499 1420


(ویب ڈیسک)شام کے ساحلی صوبے لاذقیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شہری سکیورٹی فورسز کی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے خاندان کے گھر میں دیوار کے پیچھے بنائے گئے خفیہ ٹھکانے میں 13 سال سے زائد عرصے تک چھپا رہا اور  ٹھکانے کو چھپانے کیلئے اس کے سامنے فریج رکھ دی ر جبکہ اس کے 5 بچے اس دوران یہی سمجھتے رہے کہ ان کے والد انتقال کرچکے ہیں۔

news 1790248016 3720

شامی شہری محمد زکور کے مطابق شام میں 2011 میں حکومت مخالف احتجاج شروع ہونے کے بعد وہ مظاہروں میں شریک ہوئے اور سکیورٹی فورسز سے بچنے میں مظاہرین کی مدد بھی کی، اسی دوران انہیں سیاسی سکیورٹی شاخ نے گرفتار کرلیا،محمد زکور نے بتایا کہ وہ تقریباً 3 ماہ تک زیر حراست رہے، اس دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہوں نے دیگر قیدیوں کو بھی مرتے دیکھا، رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتاری کا خدشہ تھا اور سکیورٹی فورسز بھی ان کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھیں۔

مزید پڑ ھیں:برطانوی جیل میں قیدیوں کی سارہ شریف کے والد کو   قتل کرنے کے الزامات کی تردید

شامی شہری محمد زکور نے ابتدا میں مختلف دوستوں کے گھروں میں پناہ لی، تاہم ان لوگوں کے لیے بھی خطرہ بڑھتا گیا جو انہیں چھپا رہے تھے، بعد ازاں زکور خاموشی سے اپنے گھر میں واپس آئے اور وہاں اپنے لیے ایک خفیہ ٹھکانہ بنانے کا فیصلہ کیا،رپورٹ کے مطابق  شامی  شہری نے تقریباً 100 کنکریٹ بلاکس کی مدد سے دیوار تعمیر کی اور اس کے پیچھے ایک انتہائی محدود جگہ بنا لی، خفیہ جگہ تقریباً ایک میٹر چوڑی اور3 میٹر بلند تھی، دیوار میں موجود چھوٹے سوراخ کو چھپانے کے لیے اس کے سامنے فریج رکھ دیا گیا تھا۔

شامی شہری زکور کی اہلیہ اس راز سے واقف تھیں اور وہی ان سے رابطے میں رہتی تھیں، وہ دیوار میں موجود سوراخ کے ذریعے انہیں کھانا، پانی، کپڑے اور دیگر ضروری اشیا پہنچاتی تھیں، بیماری کی صورت میں شامی شہری  زکور اپنی علامات اہلیہ کو بتاتے اور وہ ان کے لیے ادویات لے آتی تھیں،اس دوران خاندان نے زکور کے 5 بچوں سے بھی حقیقت چھپائے رکھی تھی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ