منامہ: خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور روس نے آبنائے ہرمز اور باب المندب سمیت اہم آبی گزرگاہوں میں محفوظ اور بلا روک ٹوک جہاز رانی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اتوار کو خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کی نویں وزارتی ملاقات ہوئی، جس میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شرکت کی۔
اجلاس میں خطے کی کشیدگی، علاقائی سلامتی، تجارتی نقل و حملے کو درپیش خطرات اور تنازعات کے پرامن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی تجارت، توانائی کی فراہمی اور سپلائی چینز کے لیے اہم آبی راستے ہیں، لہٰذا ان میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنا ضروری ہے۔
اجلاس کے حاشیے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سرگئی لاوروف کی الگ ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے یمن میں صورتِ حال کی شدت، حوثی باغیوں کی جارحیت اور آبنائے ہرمز و باب المندب میں جہاز رانی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔
دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام بحال کرنے اور آبی گزرگاہوں کو کھلا رکھنے کی جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔

