پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

ایران کانفرنس.webp


پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ اور باہمی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق چاروں ممالک کا پہلا چار فریقی اجلاس 26 اکتوبر 2026 کو تہران میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے کی۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چاروں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی رابطوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ