پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کرنے اور معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا۔
گورنر کے مطابق صوبے میں غیر قانونی مائننگ کے ذریعے ہر ماہ 90 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

