۲۲ اپریل ۲۰۲۵ کو کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ۲۶ سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری مزاحمتی محاز نامی تنظیم نے قبول کی تھی ۔ اب واقعہ کے تین ماہ بعد امریکہ نے مزاحمتی محاز نامی تنظیم کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے ۔ لیکن اس ساتھ اسی پر اکتفا نہی کیا بلکہ امریکہ کے وزیر خارجہ نے مزاحمتی محاز کو لشکر طیبہ کا حصہ قرار دیا ہے ۔ اب لشکر طیبہ پاکستانی تنظیم ہے جس کو اقوام متحدہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے اور پاکستان نے اس کے دفاتر سیل کر دئیے تھے ۔ اب ایک بار پھر لشکر طیبہ کا نام اچھالا جانا پاکستان کو نئے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے ۔ بھارت نے مزاحمتی محاذ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دئیے جانے پر دوبارہ سے واویلا شروع کر دینا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل ہی یکطرفہ اور پاکستان دشمنی پر مشتمل ہے ۔ پاکستان کو بھی فوری اپنا ردعمل پیش کرنا چائیے ۔ کیونکہ حکومت پاکستان ہر سال عید قربان کے قریب اخبارات میں بڑے بڑے اشتہار دے کر پاکستان میں موجود کلعدم تنظیموں کی فہرستیں شائع کیا کرتی ہے جو دنیا کے لئے اس بات کا ثبوت رکھتی ہیں کہ پاکستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیمیں اپنا وجود رکھتی ہیں ۔ اسی لئے شاید دہلی میں قائم جنوبی ایشیا دہشت گردی پورٹل نامی تھنک ٹینک نے بھی مزاحمتی محاذ کو لشکر طیبہ کی شاخ قرار دیا ہے ۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسسز کے خلاف ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری کی ذمہ داری مزاحمتی محاذ قبول کرچکا ہے ۔ واشنگٹن میں مقیم جنوبی ایشیا کے تجزیہ کار اور فارن پالیسی میگزین کے مصنف مائیکل کوگل مین بھی کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کے اس اقدام سے نئی دہلی کے اس خیال کی بھی تائید ہوتی ہے کہ مزاحمتی محاذ کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ۔ دنیا تو امریکہ کی زبان بولتی ہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ امریکہ کے حالیہ اقدام کی حمایت کرنے والے تھنک ٹینک و دیگر ادارے اس وقت کیوں خاموش رہے جب پاکستان نے پہلگام حملہ میں کسی پاکستانی تنظیم کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوے انکوائری کروانے کی تجویز دی تھی ۔ اس وقت بھارت کیوں راضی نہ ہوا اورنہ ہی کسی تھنک ٹینک نے بھارت کو انکوائری پر راضی کرنے کی کوشش کی ۔ اب جبکہ اس واقعہ کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اس واقعہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی میں نمایاں کمی آ چکی ہے ایک نیا شوشہ چھوڑ کر ماحول کو دوبارہ گرم کئے جانے کا سامان پیدا کیا جا رہا ہے جو کسی طور دونوں ملکوں کے لئے درست نہی ۔ اس لئے امریکہ بہادر کے یکطرفہ اعلان کو قبول کئے جانے سے قبل واقعہ کی انکوائری کیا جانا ضروری ہے ۔ غذائی اجناس کو فلسطین بھجوایا جاے جب سے غزہ میں اسرائیل نے بمباری اور زمینی حملے شروع کئے ہیں اس کی بربریت کے آگے مظلوم فلسطینی بے بسوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ساٹھ ہزار فلسطینوں کی ہلاکت کےبعد جو اب تک زندہ ہیں وہ بھوک سے ہلاک ہو رہے ہیں ۔ ایک نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کی جانے والی اطلاع کے مطابق دوبئی میں یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت سٹور کی جانے والی 622 میٹرک ٹن غذا میں سے 496 ٹن غذا ضائع کی جا رہی ہے کیونکہ اس کی معیاد 31 جولائی کو ختم ہو رہی ہے ۔ اس غذا کو ضائع کرنے پر ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر خرچ اے گا ۔ غذا کی قیمت سات لاکھ ترانوے ہزار ڈالر ہے ۔ غزہ میں بچے پانی کی ایک ایک بوند اور بریڈ کے ایک ٹکڑے کو ترس رہے ہیں ۔ ہم اپنی نحیف آواز مسلمان بادشاہوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تا کہ شائد قران پڑھنے والی قوم کے کسی رئیس کو ترس آ جاے اور وہ 8 لاکھ ڈالر کی افر دے کر یہ غذائی اجناس فلسطین میں منتقل کر دے۔ والہ بالتوفیق
متعلقہ پوسٹ
شی جن پنگ کے دورہ کے خلاف دہلی میں تبتی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ
چینی صدر شی جن پنگ کے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کے دورے سے قبل دہلی میں تبتی کمیونٹی نے چین کی تبت پالیسی اور انسانی حقوق کے ریکارڈ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے تبت پر چین کے قبضے، مذہبی آزادی اور ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے برکس رہنماؤں سے اس معاملے پر آواز اٹھانے…
نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن کو انرجائز کر دیا ایشین بینک کے تعاون سے مکمل کیا گیا منصوبہ لاہور اور گرد و نواح کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لائے گا.ترجمان نیشنل گرڈ کمپنی
بجلی کے ترسیلی نظام میں بڑا اضافہ : نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن کو انرجائز کر دیا ایشین بینک کے تعاون سے مکمل کیا گیا منصوبہ لاہور اور گرد و نواح کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری لائے گا.ترجمان نیشنل گرڈ کمپنی …
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران، ’امریکی نمائندہ بن کر جانے کا دعویٰ گمراہ کن‘: دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ ایران خطے میں جاری تنازعے کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کاوشوں کا حصہ تھا اور یہ دعوے ’گمراہ کن‘ اور ’حقائق کے منافی‘ ہیں کہ انہوں نے یہ دورہ صدر ٹرمپ یا امریکہ کے نمائندے کے طور پر کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر…
امریکہ کی پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی
امریکہ کی پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی Source link
پیپر لیک معاملوں کی فاسٹ-ٹریک عدالت کی جج کا پہلی شنوائی کے ہفتے بھر بعد ہی تبادلہ
پیپر لیک معاملوں کی شنوائی کے لیے بنائی گئی فاسٹ ٹریک کورٹ کی اسپیشل جج انو گروور بالیگا کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں اس عہدے پر محض ایک ہفتہ پہلے ہی مقرر کیا گیا تھا۔ پیپر لیک کے خلاف ملک گیر احتجاج اور اس وقت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے بیچ وزیر اعظم…
دنیا بھر میں پھانسیوں کی تعداد 1981 کے بعد سب سے زیادہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن – انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2025 میں دنیا بھر میں پھانسیوں کی تعداد چالیس سال سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال کم از کم 2,707 افراد کو 17 ممالک میں پھانسی دی گئی، جو 2024 میں ریکارڈ کیے گئے 1,518 سے 78 فیصد زیادہ…

