بھارت کا ایف بی آر پر ایک دن میں 1684 سائبر حملے، سسٹم محفوظ رہا: حکام

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر حامد عتیق سرور نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ایک ہی دن میں ایف بی آر پر 1684 سائبر حملے کیے، تاہم سسٹم محفوظ رہا۔

اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ تمام حملوں کے باوجود نہ سسٹم بند ہوا اور نہ ہی کوئی ڈیٹا لیک ہوا۔

حامد عتیق نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا مکمل محفوظ ہے اور انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو افسران ٹیکس دہندگان کو تنگ کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کاروباری برادری سے مذاکرات جاری ہیں اور ان کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے بعض معلومات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔

اجلاس میں فلائنگ انوائسنگ پر بھی گفتگو ہوئی، جہاں بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال میں 857 ارب روپے اور رواں سال 1313 ارب روپے کی جعلی انوائسز پکڑی گئی

متعلقہ پوسٹ