وزیرآباد، پاکستان — پنجاب کے شہر وزیرآباد میں ایک ہی خاندان پر دوہرے المیے نے سب کو غمزدہ کر دیا، جہاں بیٹے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے چند روز بعد والد بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نظام آباد کے رہائشی 25 سالہ علی عامر سیٹھ گوجرانوالہ سے وزیرآباد آتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ رسمِ سوم کے موقع پر ان کے والد سیٹھ عامر بیٹے کی ناگہانی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکے اور دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے۔
دونوں باپ بیٹے کی نمازِ جنازہ علاقے کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی، جہاں سوگوار ماحول میں سینکڑوں افراد نے اشکبار آنکھوں سے انہیں الوداع کہا۔