اسلام آباد — خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما اور سکھ برادری کے ممتاز اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔ یہ کتاب 11 اگست کو شائع ہوئی تھی، جس میں اس آپریشن سے متعلق اہم انکشافات پیش کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے نہ صرف کتاب کو سراہا بلکہ اس کی کھل کر حمایت بھی کی، جس پر بھارت کے سیاسی حلقوں میں واضح بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سکھ آزادی تحریک کے سب سے طاقتور رہنما کی اس حمایت سے خطے میں سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ پوسٹ
یومِ دفاع: شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب پاک فوج کے جانبازوں نے اپنے خون سے وفا کی داستان رقم کی۔ اس دن بزدل دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کر وطنِ عزیز کی حرمت کا دفاع کیا گیا۔قوم آج کے دن ان شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کی ڈھال…
اسرائیلی اسپیکر کا فلسطینی ریاست پر یورپی ممالک کو سخت پیغام، مسلم ممالک کا احتجاج
جنیوا (رائٹرز/ایجنسیز) — اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر عامیر اوہانا نے یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر آپ فلسطینی ریاست چاہتے ہیں تو اسے لندن یا پیرس میں قائم کریں۔”یہ بیان انہوں نے جنیوا میں جاری عالمی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کے دوران دیا، جہاں انہوں…
خبر: ایران جوہری مذاکرات کے لیے تیار، امریکہ سے ضمانت کا مطالبہ
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) –ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ دوبارہ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ ضمانت دینا ہوگی کہ ماضی کی طرح دوبارہ معاہدہ توڑنے یا یکطرفہ…
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، مجموعی سطح 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی
کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر کی سطح…
خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت — سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
کراچی (رپورٹ: انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک) محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے ایک تاریخی فیصلے میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کو خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ان کے عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ کی…
افواجِ پاکستان کا میجر عزیز بھٹی شہید کی ساٹھویں برسی پر خراجِ عقیدتراولپنڈی: افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے 1965 کی جنگ کے ہیرو اور نشانِ حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی ساٹھویں برسی پر اُن کی جرات، قربانی اور لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف…