اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ملک بھر میں دستیاب جوئے، آن لائن کیسینو اور نان ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ سے متعلق موبائل ایپلیکیشنز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بلاک کرنے کی سفارش کر دی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی نے 46 موبائل ایپس کی نشاندہی کی ہے، جو ملک میں غیر قانونی آن لائن جوا، کیسینو، اور نان ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔ان ایپس کے ذریعے شہریوں سے ذاتی معلومات، موبائل نمبر، اور مالیاتی تفصیلات حاصل کی جا رہی تھیں، جو کہ ڈیٹا پرائیویسی اور سائبر سکیورٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان میں بعض ایپس ایسی بھی شامل ہیں جو فراڈ، بلیک میلنگ اور مالی نقصان کا باعث بن رہی تھیں۔نیشنل سائبر ایجنسی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ان ایپس کو فوری طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے۔فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی نشانے پراعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نان ریگولیٹڈ فاریکس ایپس جو عوام کو فوری منافع کا جھانسہ دے کر سرمایہ کاری پر مجبور کرتی ہیں، دراصل غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) کو سائبر کرائم ونگ کی جانب سے موصول سفارشات پر عمل درآمد کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ پی ٹی اے ان ایپس کو پاکستان میں بند کرنے کے لیے ٹیکنیکل بلاکنگ سسٹمز کا استعمال کرے گا تاکہ عوام کی حفاظت، قومی مفاد اور ڈیجیٹل فضا کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ پوسٹ
ایپل نے اہم سروس پاکستان میں شروع کر دی
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس ایپل میوزک کی دستیابی مزید چار ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کے بعد یہ سروس دنیا بھر کے 172 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگئی ہے۔ 9 ٹو 5 میک کے مطابق ایپل نے اپنی سپورٹ ویب سائٹ پر دستیابی کی فہرست اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاکستان، البانیہ، برونائی اور برکینا…
ایران کیلئے جاسوسی، اسرائیل میں شہری کو ساڑھے 13 سال قید
اسرائیل کی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں پیتح تکوا کے رہائشی الیگزینڈر گرانووسکی کو ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق لود ڈسٹرکٹ کورٹ نے مقامی شہری الیگزینڈر گرانووسکی کو 2024 کے اواخر میں ایرانی ایجنٹ کے لیے کام کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے…
Mahan Air halts flights to Turkiye, Oman after US expands sanctions
Iranian privately-owned airline Mahan Air has formally suspended its routes to Oman and Turkiye, after the US Department of the Treasury intensified its latest crackdown on Iran’s civil aviation sector and its third-party service providers. The migration is disrupting critical transit links connecting Tehran with destinations including Istanbul, Ankara, and Muscat as airlines and aeronautics oversight authorities respond to revised…
ایم کیو ایم کی نئے صوبوں کے لیے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی دعوت
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ۔ پی) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے اتوار کو نئے صوبوں کے معاملے پر گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز دی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باوجود پاکستان میں…
سرمایہ کاری، برآمدات اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں کمی ریکارڈ
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے، دسمبر میں مہنگائی 5.5 سے 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سرمایہ کاری، برآمدات اور نجی شعبے…
26 سے 29 مارچ تک بارشیں، پاکستان بھر میں الرٹ جاری
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 سے 29 مارچ تک بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 25 مارچ سے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے اثرات سب سے پہلے بلوچستان میں دیکھے گئے، جہاں مختلف علاقوں میں بارش اور…

