پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی، عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی بانی پی ٹی آئی کے کسی فیملی ممبر کو عدالت سے بات کی اجازت نہیں دوں گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کچھ کہنا چاہتی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا:میں عمران خان کے کسی بھی فیملی ممبر کو عدالت کے اندر سے بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔”
چیف جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں موجود وکلاء اور عملے نے خاموشی اختیار کر لی جبکہ عمران خان کے اہلِ خانہ کو عدالت کی کارروائی سننے تک محدود رکھا گیا۔پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی تاریخ پر فریقین دلائل دیں گے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ غیر متعلقہ افراد کو کارروائی میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، جبکہ استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
