پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے: اسحاق ڈار

Screenshot 20250822 150427



فائزہ یونس (نمائندہ خصوصی پاکستان ) نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وہ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔

وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور ترقی چاہتا ہے، اور اس کے لیے مذاکراتی عمل ہی واحد راستہ ہے۔ "مسئلہ کشمیر ہمارے ایجنڈے کا بنیادی اور مرکزی نکتہ ہے، اس کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،” اسحاق ڈار نے زور دیا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ جنگ بندی بھارت کی جانب سے امریکہ کو کی گئی درخواست کے بعد ممکن ہوئی تھی۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے سنجیدہ اور مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی خطے کے امن کے لیے اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

متعلقہ پوسٹ