مچھ میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 25 سے زائد دہشتگرد ہلاک

FB IMG 1756132347933



بلوچستان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی پہاڑوں میں موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے فوری اور مؤثر آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور سٹرائیکس کی گئیں، جن کے نتیجے میں اب تک 25 سے 30 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے عفریت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ پوسٹ