وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ 2025 کے موقع پر اپنے دورۂ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے، جسے مزید مستحکم کرنے کے لیے تعلیمی و تحقیقی روابط نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے چین کی سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق میں کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی جامعات کو مصنوعی ذہانت، قابلِ تجدید توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان نسل کو عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کے تحت مزید وسعت دے گا۔
